امبیڈکر یونیورسٹی کے ڈگری و پی جی بشمول ایم اے اردو میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 کے تحت تین سالہ انڈر گریجویٹ بی اے / بی کام / بی ایس سی اور ایم اے بشمول ایم اے اردو ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، بی ایل آئی سیز ، ایم ایل آئی ایس سی ، پی جی ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ کورسیس میں آن لائن داخلہ کی آخری تاریخ میں 16 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ دو سالہ ایم اے اردو میں داخلہ کے لیے کوئی بھی ڈگری ایک مضمون اردو کے ساتھ کامیاب ہوں تو راست داخلہ یعنی بناء کسی انٹرنس کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے قریبی اسٹیڈی سنٹر سے ربط کریں یا پھر یونیورسٹی ویب سائیٹ braouonline.in ملاحظہ کریں یا پھر انفارمیشن ہیلپ ڈسک نمبرات 7382929570/580/ 590/600 یا پھر انفارمیشن سنٹرس 040-24680290/291 /291/294/295 پر ربط کریں ۔۔