امتابھ بچن شدید بخار کے سبب نیشنل ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

,

   

ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن 23دسمبر کو دہلی میں منعقدہ نیشنل ایوارڈ تقریب میں شدید بخار کے سبب شرکت نہیں کریں گے اور نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے ٹوئٹر پر یہ بات بتائی۔ امیتابھ بچن کچھ دن قبل ہندوستان کے انتہائی سرد ترین مقام منالی میں شوٹنگ کررہے تھے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ انتہائی سرد ترین مقام پر کام کرنے کی وجہ سے انہیں بخار لاحق ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ میں بھی کلکتہ منعقدہ کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بھی خرابی صحت کی بناء شرکت نہیں کرپائے۔ 77 سالہ بالی ووڈ میگااسٹار آج بھی چاق و چوبند ہیں اور فلموں میں بدستور کام کررہے ہیں۔ وہ فلم گلابو ستابو میں نظر آئیں گے جس میں ایوشمان کھرا بھی نظر آئیں گے۔ اس کے بعد براہماسترا فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔