امتحانات میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد۔امتحانات میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ بالا پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ سمرن نے خودکشی کرلی۔ سمرن آر سی آئی ملا پور علاقہ کے ساکن اکھلیش کمار کی بیٹی تھی جو الیکٹریکل انجینئر پالی ٹیکنک ڈپلومہ کررہی تھی۔ کل کالج سے مکان واپس ہونے کے بعد لڑکی نے اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ پولیس بالا پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔