امتیازی سلوک کے خاتمہ پر صدر کووند کا زور

   

نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم انسانی حقوق کے موقع پر دنیا میں رائج تعصبات ، امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور ماحولیات اور فطرت کے تحفظ پرزوردیا ۔انہوں نے کہا کہ تعصب کی وجہ سے فرد کو پوری صلاحیت کا فائدہ نہیں ملتا اور یہ پورے معاشرے کے مفاد کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں۔ کووندیوم انسانی حقوق کے موقع پر یہاں وگیان میں منعقدہ اہم تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ منصفانہ سلوک انسانی وقار کے احترام کی پہلی شرط ہے لیکن بدقسمتی سے یہ دنیا تعصبات سے بھری ہوئی ہے ۔ بدقسمتی سے ہے کہ ان تعصبات سے فرد کے پوری صلاحیت سے استفادہ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔