امت کھرے وزیراعظم کے مشیر مقرر

   

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے سابق سکریٹری امت کھرے کو وزیراعظم کا نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 1985بیاچ اور جھارکھنڈ کیڈر کے ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) افسر مسٹر کھرے کو دوسال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا ہے ۔مسٹر کھرے کا عہدہ اور تنخواہ وغیرہ سہولیات مرکزی حکومت میں سکریٹری کے عہدہ کے برابر ہوں گی۔