امجد جاوید خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ اکیڈیمک کونسل کے رکن نامزد

   

گلبرگہ: عبدالقیوم فیکلٹی ممبر حلیمہ این سی پی یو ایل کمپیوٹر سنٹر کی اطلاع کے بموجب جناب امجد جاوید کو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کی اعلیٰ ترین کمیٹی اکیڈیمک کونسل کے لئے بحیثیت نامور ماہر تعلیم
(Eminent Academician)
رکن نامزد کیا گیا ہے۔ یقینا یہ امر باعث مسرت و انبساط ہے کہ اس باوقار منصب کیلئے ان کی نامزدگی ان کے تمام چاہنے والوں کے لئے بڑی ہی خوشی کی بات ہے۔ اور ہم تمام کو یہ قوی اُمید ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور لیاقتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کیلئے بہتر سے بہتر کام انجام دیںگے۔ فی الحال جناب امجد جاوید خواجہ بندہ نوازیونیورسٹی کی فینانس کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔