دمشق : شمالی شام میں امدادی ٹیموں نے ملک میں صورت حال کی سنگینی سے خبردار کردیا ہے اور کہا ہے کہ امدادی سامان کی قلت کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی کمی آرہی ہے۔ ٹیموں نے بتایا کہ امداد ی سامان کے بروقت نہ پہنچنے سے جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شام میں امدادی کارروائیوں میں ایک گھنٹہ کی تاخیر 50 اموات کا سبب بنا رہا ہے۔ ملک کے شمال مغرب میں حزب اختلاف کی حکومت میں وزیر صحت حسین بازار نے کہا کہ اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں طبی شعبہ تباہی کے پیمانے کو احاطے میں لانے سے قاصر ہے۔