امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ کرنے اسرائیلی فوج کی تردید

   

غزہ : اسرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا کہ اس نے شمالی غزہ پٹی میں انسانی امداد کے منتظر ہجوم پر گولی نہیں چلائی تھی جب اس علاقے میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت نے کہا کہ اس واقعہ میں 20 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ یہ خبریں غلط ہیں کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے درجنوں شہریوں پر امدادی تقسیم کے مقام پر حملہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کا سنجیدگی سے تجزیہ کر رہی تھی۔