امراوتی میں 4 دن کا کرفیو نافذ

   

امراوتی : مہاراشٹرا کے شہر امراوتی میں ہفتہ کی صبح تشدد کے واقعات میں اضافہ کے بعد 4 دن کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق تریپورہ میں تشدد کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے ریالیاں نکالی گئی اور بند کا اعلان کیا گیا اس دوران ایک ہجوم نے راج کمل چوک کی دوکانات پر سنگباری کی جس کے بعد تشدد کے واقعات پیش آئے ۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے 4 دن کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا ۔