امراوتی و آس پاس زلزلہ کے جھٹکے

   

گنٹور ۔ آندھرا پردیش میں امراوتی ‘ تاڈی کونڈہ اور ٹولورو منڈلوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ آج صبح 5.30 بجے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ یہاں کے لوگ محو خواب تھے ۔ حالت نیند میں انہیں اپنے بستر اور کمروں کی کھڑکیاں ہلتی محسوس ہوئیں۔ لوگ خوف میں افراد خاندان کے ساتھ باہر آگئے ۔ یہ جھٹکے دو تا تین سکنڈ کے تھے ۔ ۔ ان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔