نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی کو ریل لنک سے جوڑنے کیلئے57کلومیٹر لمبی ریل لائن کی تعمیر اور بہار میں نرکٹیا گنج سے دربھنگہ تک 257 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کو ڈبل لائن کرنے کے 6800 کروڑکے دو پراجکٹس کو آج منظوری دے دی ۔ مرکز ی وزیر اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔