امرتسر کے سنہری گرودوارہ کے قریب ہرٹیج اسٹریٹ پر ایک او ردھماکہ

,

   

ایک فرد کو معمولی چوٹ پیرپر لگی ہے اور کچھ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
امرتسر۔ پنجاب کے امرتسر میں سنہرے گرودارہ کے قریب ہیرٹیج اسٹریٹ پر پیر کی صبح پیش ائے ایک دھماکے میں ایک فرد زخمی ہوا ہے‘ پولیس نے آج بتایاکہ یہ وہی مقام ہے جہاں پر 6مئی کے روز ایک دھماکہ پیش آیاتھا۔ تاہم دھماکے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے اورپولیس نے کہاکہ واقعہ کے اسباب کی ”جانچ“ کی جارہی ہے۔

امرتسر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس مہتاب سنگھ ”ہم جانچ کررہے ہیں۔ حالات معمول پر ہیں۔ مخالف سبوتاج‘ بم دستہ اور ایف ایس ایل کی ٹیمیں یہاں پر موجود ہیں“۔

انہوں مزیدکہاکہایک فرد کو معمولی چوٹ پیرپر لگی ہے اور کچھ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”جانچ کے بعد ہم بتاسکتے ہیں یہ کیسے ہوا‘ ہماری ٹیمیں تحقیقات کررہے ہیں“۔

واقعہ کے وقت موقع پر موجو د ایک جاروب کش نے کہاکہ ”میں ایک جاروپ کش ہیں اور میں اپنے کام انجام دے رہاتھا جب میں نے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی اوردھواں اٹھتا دیکھا“۔

ہفتہ مئی 6کے روز11:15کے وقت میں ایک دھماکہ اسی ہیرٹیج اسٹریٹ پر سنہری مندر کے قریب پیش آیاپولیس نے کہاکہ ایک فرد اس میں زخمی ہوا۔ امرتسر اے ڈی ایس پی مہتاب سنگھ نے کہاکہ ہفتہ او رآج پیش ائے دھماکے کی شدت میں کمی تھی۔