جموں19جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ یاترا بحسن و خوبی جاری رہتے ہوئے ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 6 ہزار 3 سو 65 یاتری 211 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔