امرناتھ یاتریوں کی تعداد تقریباً3 لاکھ کے 30 افراد فوت، 40 زخمی یا بیمار

   

سرینگر۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 2 تا 4 گھنٹوں کے درمیان جنوبی کشمیر کے سماجیہ کے گپھائوں کی یاترا کے لیے روانہ ہونے والے 4 یاتری امرناتھ کے راستے ہی میں فوت ہوگئے۔ اس طرح اس سال مرنے والے یاتریوں کی جملہ تعداد 30 ہوگئی۔ ان میں 26 یاتری ہیں، دو رضاکار اور دو مسکیوریٹر عملے کے افراد ہیں۔ یکم جولائی سے اب تک مختلف واقعات میں مزید 40 افراد بیمار یا زخمی ہوگئے۔ حرکت قلب کے بند ہونے سے ہونے والی اموات یہاں عام ہیں کیوں کہ ان گپھائوں کے علاقے میں آکسیجن کی کمی پائی جاتی ہے۔