امروتی قتل۔ کلیدی ملزمین کی 7جولائی تک عدالتی تحویل

,

   

ناگپور۔ اہلکاروں کے مطابق مہارشٹراکے امروتی ضلع کی ایک عدالت نے اتوار کے روز چیمسٹ اومیش پرہلاد راؤ کولہی کے قتل میں کلیدی ملزم کو 7جولائی تک کے لئے پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔

مذکورہ ملزم شیخ عرفان جو 21جون کی رات میں پیش ائے کولہی کے بے رحمانے قتل کے پس پردہ ماسٹر مائنڈ بھی ہے ہفتہ کے روز ناگپور سے اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب مرکز نے اس واقعہ کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی(این ائی اے) کے سپرد کردی تھی۔

کولہی کے قتل میں گرفتا ردیگر ملزمین میں 22سالہ مدثر‘ 25سالہ شاہ رخ پٹھان‘24سالہ عبدالتوفیق‘ 22سالہ شعیب خان‘ 22سالہ عاطب راشد‘ اور یوسف بہار خان ہیں۔فی الحال 35سالہ عرفان کی تحقیقاتی ٹیم تفتیش کررہی ہے اور پولیس نے اشارہ دیا ہے کہ کولہی کے قتل کو انجام دینے والوں کی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویوس نے امروتی واقعہ کو ”شدید حساس معاملہ اور بے رحمانہ قتل“ قراردیا اور کہاکہ این ائی اے کسی بھی عالم رابطہ کے تار تلاش کرنے کی کوشش کریگی۔

سابق ہوم منسٹر دلیپ والسے پٹیل نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا‘ او ربڑی مشکل سے یہ کہاکہ اب این ائی اے نے جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی ہے‘ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے تبصرے کی حمایت پر مشتمل بعض پوسٹ مبینہ فارورڈ کرنے کے بعد 21جون کی رات اسکوٹر پر اپنے گھر جانے والے 54سالہ کولہی کو عقب سے گردن پر چاقو گھونپ کر قتل کردیاگیاتھا۔

ریاست میں سیاسی بحران کے عروج کے دوران یہ واقعہ پیش آیاتھاجو ان لائن نظر انداز کردیاگیاتھا اور مرکزکی جانب سے این ائی اے کو جانچ کی ذمہ داری تفویض کرنے کے بعد دوبارہ سرخیوں میں آیاتھا۔