امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر تعینات

,

   

ریاض- سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان کے بیٹے کو واپس وطن بلاتے ہوئے امریکا میں اعلیٰ سفارت کار کے طور پر پہلی خاتون سفیر کو تعینات کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں طویل عرصے تک سعودی سفیر رہنے والے بندر بن سلطان السعود کی بیٹی شہزادی ریما بنت بندر السعود کو امریکا کا سفیر مقرر کیا گیا۔
انہوں نے شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سابق پائلٹ شہزادہ خالد بن سلمان السعود کی جگہ پر تعینات کیا گیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان السعود سعودی عرب واپس آکر ملک کے نائب وزیر دفاع کا منصب سنبھالیں گے۔
شہزادی ریما کے والد 20 سال تک امریکا میں سعودی سفیر کے طور پر تعینات رہے جبکہ انہوں نے ملک کے خفیہ اداروں کی سربراہی کے بھی فرائض انجام دیئے تھے۔
اپنے والد کے ساتھ شہزادی ریما بھی امریکا ہی میں کئی عرصے تک مقیم رہی تھیں اور انہوں نے امریکا کی ایک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔
امریکا میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کے اعلان کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’انشاء اللہ میں اپنے ملک، اس کے حکمرانوں اور تمام بچوں کے لیے کام کروں گی اور اس حوالے سے تمام کوششیں بروئے کار لاؤں گی‘۔
ان کا تقرر سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی گزشتہ سال خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے بعد سامنے آئی۔