امریکہ، افغانستان سے اپنے چار ہزار فوجی واپس بلائے گا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 15 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اورجنگجو تنظیم طالبان میں جاری امن معاہدے کے درمیان امریکہ، افغانستان میں تعینات فوجیوں میں سے چار ہزار فوجیوں کو واپس وطن بلا سکتا ہے ۔این بی سی میڈیا کے مطابق امریکہ کے اس فیصلے کے بعد افغانستان میں کُل آٹھ سے نو امریکی فوجی رہ جائیں گے ۔اس سے پہلے گذشتہ اتوار کو طالبان نے کہا تھا کہ اس نے تین ماہ تک بات چیت بند رہنے کے بعد دوحہ میں امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دوحہ میں تشدد روکنے اور دیگر حالات پر بحث کی گئی ہے ۔امریکہ میں افغانستان کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے اگرچہ بگرام ہوائی کیمپ پر حال ہی میں ہوئے حملے کے بعد طالبان کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں بحالی امن کی خواہش ظاہر کرنی چاہئے تبھی بات چیت کی جا سکے گی۔ بگرام فوجی کیمپ حملے میں دو افراد ہلاک اور کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے ۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان تقریباً ایک سال سے امن معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔