٭ امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے کہا ہیکہ امریکہ کو بہت جلد ایشیاء میں وسط فاصلاتی میزائلس نصب کردینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں دیکھ رہا ہوں کہ امریکہ ایسی صلاحیت کے فروغ کیلئے اصلاحی اقدامات کررہا ہے جو یوروپ اور ہند بحرالکاہل دونوں ہی علاقوں میں درکار ہیں۔ روس کے ساتھ وسط فاصلاتی نیوکلیئر فورسیس (آئی این ایف) سمجھوتہ سے امریکہ کی ستبرداری کے بعد ایسپر کا یہ بیان منظرعام پر آیا ہے۔
