امریکہ، فرانس اور برطانیہ کا یمن کیلئے ریاض معاہدہ کے نفاذپر زور

   

واشنگٹن ؍ پیرس؍ لندن۔ یمن میں امریکی اور فرانسیسی سفیروں کے بعد برطانیہ کیقائم مقام سفیر مائیکل آرون نے جمعہ کے روز جنوبی یمن کے علاقوں میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یمنی دھڑوں پر زور دیا کہ وہ الریاض معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کریں۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ریاض معاہدے پر مکمل عمل درآمد کریں۔ ارون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں جنوبی یمن میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر بہت پریشان ہوں۔ یہ کشیدگی دونوں فریقوں کے مابین طے شدہ ریاض معاہدے کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز اقدامات کو ختم کرنا اور فریقین کو ریاض معاہدے کے مکمل نفاذ پر متفق ہونے کے لیے فوری طور پر سعودی ثالثی کے تحت مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہئیے۔ قبل ازیں امریکی سفارتخانے کی طرف سے ریاض معاہدے پر فریقین سے بات چیت کی بحالی اور الریاض معاہدے پرعمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا تھا۔