واشنگٹن۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو بتایا کہ امریکہ چین تجارتی معاہدے پر جنوری کے پہلے ہفتے میں دستخط ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں دستخط ہوں گے ۔ ہمارا یہی مقصد ہوگا ۔ معاہدہ کے پہلے مرحلے میں امریکی تجارتی نمائندہ رابرٹ لاٹھائزر اور چینی نائب پریمیئر لیو ہے کے درمیان وزارتی سطح پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے ۔