امریکہ اورروس کے درمیانقیدیوں کا تبادلہ

   

ریاض ؍ واشنگٹن ؍ ماسکو : سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے کہا ہیکہ ان کی مشترکہ ثالثی کی کوششوں سے جمعرات کو امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کے کامیاب تبادلے میں مدد ملی ہے۔سعودی عرب اور یواے ای کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ دونوں ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی کامیابی ان کی امریکہ اورروسی فیڈریشن کے ساتھ باہمی اورٹھوس دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ بیان میں فریقین کے درمیان بات چیت کے فروغ میں دونوں برادرممالک کی قیادت کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ بیان کے مطابق سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ثالثی کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔ حکام کے مطابق امریکہ اور روس نے جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کو حتمی شکل دی ہے جس کے تحت امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرینرکو بدنام زمانہ روسی اسلحہ ڈیلر وکٹربوٹ کے تبادلے میں رہا کیا گیا ہے۔