امریکہ اور عراق مذاکرات پر رضا مند ہو گئے

   

بغداد۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کئی ماہ کے تناؤ کے بعد امریکہ اور عراق نے کلیدی مذاکرات کی بحالی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم عراق میں امریکہ نواز وزیرا عظم کی موجودگی کے باعث اس مذاکراتی عمل سے کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بغداد میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کو آن لائن بریفنگ بنا دیا گیا ہے۔ رواں برس کے آغاز میں امریکی کارروائی کے نتیجے میں بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔واضح رہیکہ چند ماہ قبل امریکی افواج نے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ایک ڈرون حملہ میں ہلاک کردیا تھا۔