امریکہ اور پاکستان کو افغان امن کیلئے طالبان کیساتھ ملکر کام کرنا ہوگا: عمران

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکہ اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکہ کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلئے مدد دینا ہوگی، امریکہ انسانی بحران سے بچنے کیلئے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکہ دونوں افغانستان سیدہشت گردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشت گرد گروپس کو غیرموثرکرنے کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں امن کیلئے امریکہ اورعلاقے کی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پوریافغانستان پرطالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔