محض 24گھنٹوں میں 743اٹلی‘اسپین میں 514اموات۔ امریکہ میں 10,000معاملات میں اضافہ کیونکہ سی او وی ائی ڈی19ایک اور سنگ میل طئے کررہا ہے
اٹلی او راسپین میں سی او وی ائی ڈی19سے مرنے والوں کی تعداد میں منگل کے روز غیر معمولی اضافہ ہوا ہے‘ امریکہ میں بھی محض ایک دن میں 10,000نئے معاملات درج کئے گئے جبکہ 130لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
عالمی وباء کرونا وائرس‘ جس نے اب تک دنیابھر میں 400.000لوگوں کومتاثر کیاہے اور اس سے 18,000لوگوں کی جان گئی ہے‘ اس کی گرفت اٹلانٹک اورامریکہ دونوں میں مضبوط ہوتی جارہی ہے اور ساتھ میں یوروپ میں بھی اس کا اثر تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔
چھ سو اموات کے ساتھ امریکہ اب دنیاکے سب سے متاثرہ چھ ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں پر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اٹلی میں 743اموات جو دو دن کے رحجان میں کچھ حدتک کمی مانا جارہا ہے‘ وہیں اسپین انتظامیہ نے 514مزید اموات درج کئے ہیں جو سب سے خراب دن رہا ہے کیونکہ ملک میں اس وباء سے لڑنے کے لئے لوگوں کو گھروں میں محروس کردیاگیاہے۔
منگل کے روز مرنے والوں کی یومیہ تعداد میں اٹلی کا سب سے دوسرا بڑا دن رہا ہے۔ اب تک وبائی امراض کے متعلق کوئی نشان نہیں ملا ہے اور دوسرے ممالک میں لوگوں کو
اسپتال میں داخل کرانے اور انہیں گھروں میں محروس رکھنے کی وجہہ سے پڑنے والے معاشی اثرات سے باہر آنے کی قواعد چل رہی ہے۔
مذکورہ فرانس اور جرمن کی حکومتوں مزید اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں وائرس کے خطرہ ایک مرتبہ نرم پڑجائے تو کمپنیوں میں پیسے بہانے کے اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں‘
بڑی امداد کا پہلے ہی وعدہ کیاجاچکا ہے۔پچھلے ہفتہ چین کو اٹلی نے سی او وی ڈی 19سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں آگے بڑھ گیا پھر توجہہ اسپین پر پہنچی‘ جہاں پر ایک دن پہلے2182سے بڑھ کر2696تک وہ تجاوز کرگئی تھی۔
اس میں 40,000تک معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسپین 11اپریل تک کے جملہ لاک ڈاؤن کا دوسرا ہفتہ تہا ہے‘ جس میں حمل ونقل پر گہری تحدیدات تھیں کیونکہ سڑکوں پر پولیس گشت کررہی ہے اور مریضوں کی منتقلی میں فوج مدد کررہی ہے۔
اٹلی کی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب 3,000یوروز(3260ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیاہے۔
ایک کابینہ اجلاس میں وزیراعظم گوسیپی کونٹی نے منگل کے روزنے جرمانوں کو منظوری دیدی ہے اور پولیس کو گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات بھی دئے۔
جرمنی میں چانسلر انجیلا مارکل نے بھی معیشت کو اوپر لانے کے پروگرام میں مددگار ثابت ہونے والے اقدامات اٹھائے ہیں۔
ایک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ وباء یونسیکو ورلڈ کی ہرٹیج سائیڈ گولاپاگاوس جزیرہ تک پہنچ گیا ہے۔ چار لوگوں اس وباء کاشکار پائے گئے ہیں۔
ارچیپالاگو کے چار مستقبل رہائشی مذکورہ جزیرہ سے پورٹ گویاکیول لوٹے تھے اور 1000مثبت معاملات میں سے نصف ان کے قریب تھے