امریکہ :ایریزونا میں چار مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار دیا گیا

   

فینگس: امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اْتار دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کوگرفتار کرلیا۔ تاہم گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلم قائدین نے الزام عائد کیا ہیکہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈپارٹمنٹ اس واقعہ میں ملوث ہے۔ طلباء ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کر رہے تھے۔امریکہ کے کئی دیگر مقامات اور یونیورسٹیز میں بھی فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج ہوا ہے۔