پچھلے ہفتہ انڈین اورسیز کانگریس کے چیر پرسن سیم پٹروڈا نے کہا کہ گاندھی کا دورے کامقصد مشترکہ اقتدار اور ”حقیقی جمہوریت“ کے نظریہ کوفروغ دیناہے۔
سین فرانسیسکو۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی تین شہروں کے دورے پر امریکہ پہنچا جو اس دوران وہ ہندوستانی تارکین وطن اور امریکی قانون سازو ں سے ملاقات کریں گے۔
ائیرپورٹ پر ان کااستقبال انڈین اورسیز کانگریس چیرمن پرسن سیم پتروڈ ا اور ائی او سی کے دیگر ممبرس نے کیا ہے۔
سین فراسیسکو سے شروعات کرنے والے راہول باوقار اسٹان فورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے ساتھ بات کریں گے اور ایک پریس کانفرنس سے خطاب اور واشنگٹن ڈی سی میں تھینک ٹینکس اورقانون سازوں سے ملاقات کریں گے۔
امریکہ کے ایک ہفتہ طویل اپنے دوران کے موقع پر 52سالہ کانگریس ہند امریکیوں اوروال اسٹریٹ کے ایکزیکٹیو اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس سے خطاب کریں گے۔
نیویارک میں 4جون کو ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کے ساتھ وہ اپنے اس دور ے کو ختم کریں گے۔پچھلے ہفتہ انڈین اورسیز کانگریس کے چیر پرسن سیم پٹروڈا نے کہا کہ گاندھی کا دورے کامقصد مشترکہ اقتدار اور ”حقیقی جمہوریت“ کے نظریہ کوفروغ دیناہے۔
پتروڈا نے ایک بیان میں کہاتھا کہ ”ان (گاندھی)کے دورے کا مقصدمختلف افراد‘ اداروں او رمیڈیاکے ساتھ مربوط ہونا ہے‘ تبادلہ خیال اورایک نئی بات چیت کی شروعات کرنا ہے‘ بالخصوص ان کے ساتھ جو ہندوستانی تارکین وطن ہیں جوامریکہ او ربیرونی ممالک میں حقیقی جمہوریت کے اقدار اور سونچ کو فروغ دینے کاکام کررہے ہیں۔
حقیقی جمہوریت جس میں آزادی‘ شمولیت‘ پاسداری‘ انصاف‘ امن اور پوری دنیاکے مواقع پرتوجہہ دینا ہے“۔دہلی کی عدالت سے کلیئرنس ملنے کے دودن بعد گاندھی کو اتوار کے روز ایک نیاعام پاسپورٹ ملی ہے۔
سابق کانگریس صدر جنھوں نے اپنا قدیم سفارتی پاسپورٹ جو ان کے ممبر آف پارلیمنٹ رہنے کے وقت میں جاری کیاتھا کو سپرد کرنے کے بعد ایک عام پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی اور وہ پیر کے روز امریکہ میں سین فرانسیسکو کے لئے تین شہروں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
مودی سرنام کے متعلق تبصرہ پر گجرات ہائی کورٹ میں درج ایک توہین کے معاملے میں دوسال کی سزاء سنائے جانے کے بعد مارچ میں گاندھی کورکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے نااہل قراردیدیاگیاتھا