امریکہ : سیاہ فام شخص کی پولیس تحویل میں ہلاکت

,

   

٭ امریکی شہر مینیپولیس میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد احجتاجی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 46 برس کے جارج لوئیڈ گھٹی ہوئی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ انھیں سانس نہیں آ رہی جب کہ ایک پولیس اہلکار ان کی گردن کو گھٹنے سے دبا رہا ہے۔چار پولیس اہکاروں کو نوکریوں سے برطرف کی دیا گیا ہے جبکہ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ سیاہ فام ہونے کا مطلب موت کی سزا نہیں ہونا چاہیے۔اس واقع سے ایرک گارنر کی یاد تازہ ہو گئی ہے جو کہ اس حالت میں سنہ 2014 میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی ہلاکت سے پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج شروع ہوا تھا جس سے ‘بلیک لائف میٹرز’ (سیاہ فاموں کی زندگیاں بھی اہمیت رکھتی ہیں) نامی تحریک نے جنم لیا تھا۔