امریکہ سے لاکھوں غیرقانونی تارکین کو امریکہ سے واپس بھیجنے کا اندیشہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکام آئندہ ہفتے سے ان لاکھوں تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنا شروع کر دیں گے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہیں۔پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ‘ (آئس) کا ادارہ آئندہ ہفتے سے ان لاکھوں غیر ملکیوں کی بے دخلی کا عمل شروع کر دے گا جو غیر قانونی طور پر کسی نہ کسی طریقے سے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان افراد کو اتنی ہی تیزی سے امریکہ سے نکالا جائے گا جتنی تیزی سے وہ یہاں پہنچے ہیں۔لیکن صدر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان افراد کو کس طرح اور کہاں بھیجا جائے گا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پڑوسی ملک میکسیکو اور وسطی امریکی ممالک سے ہے۔
امریکہ اور میکسیکو کے درمیان رواں ماہ کے آغاز میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت میکسیکو امریکہ میں پناہ کے حصول کے خواہش مند وسطی امریکہ سے آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اپنے ہاں رکھنے پرآمادہ ہو گیا ہے۔یہ افراد اس وقت تک میکسیکو میں ہی مقیم رہیں گیجب تک امریکی عدالتیں ان کی پناہ کی درخواستوں کا فیصلہ نہیں کر لیتیں۔