اٹلانٹا : امریکی ریاست جارجیا کی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں آفیسرس کو ایک پلاسٹک بیاگ سے لاوارث نومولود لڑکی کو برآمد کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ انہوں نے اس لڑکی کا نام ’بے بی انڈیا‘ رکھا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ شیرخوار رو رہی ہے جبکہ اسے آفیسرس بندھے ہوئے تھیلے سے باہر نکال رہے ہیں۔ یہ 6 جون کا واقعہ ہے۔ لیکن پولیس کو تاحال نومولود کی ماں کا پتہ نہیں چلا ہے۔