امریکہ میںایک بار پھر کورونا کا پھیلاؤ یومیہ ایک لاکھ سے زائد معاملے

   

واشنگٹن: یومیہ ایک لاکھ سے زائد معاملے سامنے کے آنے سے مریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، کئی ریاستوں میں ایک بار پھر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر انگڑائی لیتے ہوئے امریکہ میں اپنا زور دکھانا شروع کردیا، امریکہ میں یومیہ 1 لاکھ 60 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ کروڑوں افراد کا اب تک ویکسین نہ لگوانا ہے ، امریکا میں اب تک 8 کروڑ افراد نے ویکسین نہیں لگائی۔کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث مریضوں کی اموات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو دسمبر تک امریکہ میں مزید ایک لاکھ اموات کاخدشہ ہے ۔اس کے علاوہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کورونا وائرس پر رپورٹ وائٹ ہاؤس کوجمع کرادی گئی ہے ، تحقیقات میں چین کے مبینہ عدم تعاون پر شدید تنقید کی گئی۔تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ تحقیقات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے چین کا تعاون درکار ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق وائرس کے وجود سے متعلق 90 روز تک تحقیق کی گئی۔