امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قانون میں تبدیلی کی جائے: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو سخت کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب گزشتہ روز ہی ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سالہ حملہ آور بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کا حق آئین فراہم کرتا ہے اور اسلحہ لابی اس قانون کے حق میں ہے۔ ماضی میں بھی متعدد رہنماؤں نے اس قانون میں تبدیلی کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے۔ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں مارے جاتے ہیں۔