امریکہ میں اسکول کے باہر فائرنگ، 7 سالہ بچہ ہلاک

   

ہیرسبرگ ۔ امریکی ریاست پنسلوانیا میں مسلح حملے میں 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مسلح افراد نے ایک اسکول میں فٹ بال میچ کے بعد اسٹیڈیم کے اطراف میں ہجوم پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے 3بچے زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک گردن پر گولی لگنے کے باعث جانبر نہ ہوسکا۔ مقامی حکا م کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران واقعے سے تعلق ہونے کے شبہ ہے میں 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ سے متعلق ناکام پالیسیوں کے باعث آئے دن فائرنگ کے واقعات پیش آتے ہیں۔ نئی امریکی حکومت بھی گن کنٹرول قانون نافذ کرنے میں ناکام ہے۔