امریکہ میں ایک اور سستی ایئر لائن کا آغاز

   

نیویارک : امریکہ میں ناردرن پیسیفک ایئرویز کے نام سے ایک اور سستی ایئر لائن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی پہلی اور افتتاحی پرواز نے اونٹاریو سے لاس ویگاس کیلئے آج اڑان بھری۔ ناردرن پیسیفک ایئرویز ایک کم لاگت والی اندرون ملک ایئر لائن ہے جو اینکریج، الاسکا امریکہ میں واقع ہے۔ ایئر لائن کے آپریشنز کا آغاز 14 جولائی 2023 کو کیلیفورنیا کے اونٹاریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاس ویگاس، نیواڈا کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روٹ سے ہوا ہے۔39 منٹ دورانیہ کی پہلی پرواز کیلئے ایئر لائن نے بوئنگ 757 طیارہ استعمال کیا۔ ایئر لائن کے قیام کا اعلان محض چند ہفتہ قبل مئی 2023 میں کیا گیا اور کمپنی نے بڑی تیزی سے کام کرتے ہوئے آپریشنز کا آغاز 4 طیاروں کے ساتھ 14 جولائی 2023 سے کیا ہے۔ ایئرلائن کا ہیڈ کوارٹر اور مرکزی حب اینکریج، الاسکا امریکہ ہے۔
ایئر لائن کے سی ای او روب میکنی (Rob McKinney) جبکہ ٹام ہسیہ صدر ہیں۔28 فروری 2023 کے جائزہ تک امریکہ میں 371 ڈومیسٹک ایئر لائنز کاروبار کررہی ہیں۔ اس وقت تک امریکہ میں ایئر لائن کے کاروبار میں سال 2022 کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔