امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شخص کا پولیس کے ہاتھوں قتل

   

واشنگٹن:امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس کے بہیمانہ تشدد کے باعث ایک اور سیاہ فام شخص موت کے منہ میں چلا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔پولیس نے فرینک ٹائسن نامی سیاہ فام کو مبینہ طور پر ایکسیڈنٹ کے بعد فرار ہوتے ہوئے پکڑا تھا۔ پولیس نے اسے فرش پر لٹا کر دبوچ رکھا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرینک ٹائسن پولیس اہلکاروں سے التجا کرتا رہا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہا لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی اور بالآخر ہاسپٹل میںاس نے دم توڑ گیا۔2020 میں مینیسوٹا میں پولیس کے تشدد سے جارج فلائیڈ نامی سیاہ نام شخص موت کے منہ میں چلا گیا تھا جس کے بعد امریکہ بھر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے ۔