واشنگٹن۔مذکورہ امریکہ میں چہارشنبہ کے روز ایک دن میں کویڈ19کی وجہہ سے 3656اموات پیش ائے ہیں اور ساتھ میں 276403نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ دی ہل نے جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔
جب سے امریکہ میں کویڈ 19کی وجہہ سے اموات کا سلسلہ شروع ہوا تب سے چہارشنبہ چوتھا دن تھا جب سے اموات ایک دن میں 3000سے تجاوز کرگئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک دن میں 100,000سے زائد نئے کسیس کی امریکہ میں تصدیق کا 44واں سلسلہ وار دن تھا۔
جمعرات کے روز مذکورہ امریکہ میں 17ملین معاملات جبکہ جانس ہاپکنس یونیورسٹی کی تفصیلات کے بموجب وباء کے آغاز سے اب تک 307,512اموات درج کئے گئے ہیں
جس میں ائی سی یو کے 21936مریض اور 7778مریض عارضح تنفسی آلات کے ہیں‘ دی ہل نے مذکورہ کویڈ اعداد وشمار پراجکٹ کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔
مذکورہ دی ہل نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ امریکہ میں ایک دن میں 100,000معاملات الیکشن کے بعد پہلی مرتبہ درج کئے گئے ہیں اورپھر200,000کا نشانہ عبور کرنے کا معاملہ نومبر27کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آیاہے