واشنگٹن: امریکہ میں حکمراں ریبپبلکن پارٹی نے کورونا کے سبب معاشی نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایک ٹرلین ڈالر کا ایک نیا پیکج تجویز کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق اس پیکج کے تحت بیشتر امریکیوں کو بارہ سو ڈالر امدادی رقم دی جائے گی اور بیروزگار ہوجانے والوں کی ہفتہ وار امداد بڑھائی جائے گی۔ حزب مخالف کی ڈیموکریٹک پارٹی نے اس امدادی پیکج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید امداد کا مطالبہ کیا تھا۔
