امریکہ میں بالغ افراد میں سگریٹ نوشی کی شرح میں ریکارڈ کمی

   

نیویارک : جمعرات کو جاری کیے گئے سرکاری سروے کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں سگریٹ نوشی کی شرح گزشتہ سال ایک بار پھر کم ترین سطح پر آگئی۔ 9 بالغوں میں سے ایک نے کہا کہ وہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ دریں اثنا، 17 بالغوں میں سے 1 الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیںبیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے 27000 سے زیادہ بالغوں کے سروے کے جوابات پر یہ ابتدائی نتائج مرتب کیے ہیں۔سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ رہتا ہے، اور طویل عرصے سے یہ ایسی موت کا سبب بن رہی ہے،جسے روکا بھی جا سکتا تھا۔1960 کی دہائی کے وسط میں، 42 فیصد بالغ امریکی ،سگریٹ نوشی کرتے تھے لیکن یہ شرح گزشتہ کئی عشروں سے بتدریج گر رہی ہے۔