امریکہ میں بدترین طوفان ،11 ہلاک، صدر کا مواخذہ ملتوی

,

   

واشنگٹن/ماسکو/بیجنگ/12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں کو بدترین طوفان کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔روس کے سرد مقام سائبیریا میں غیر معمولی گرم موسم کے باعث برف پگھلنے لگی ہے، چین کے مختلف حصوں میں موسم کے الگ الگ رنگ نظر بکھرے ہوئے ہیں۔امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مشی گن میں 12 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی، شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت 13امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، جارجیا میں ایک گھر کے تیز ہواوں کی لپیٹ کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔روس کا انتہائی سرد مقام سائبیریا ان دنوں غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، سڑکوں پر موجود برف پگھلنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ،کچھ گائوں جزیروں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔چین کے مختلف حصوں میں موسم کے بھی الگ الگ رنگ نظر آ رہے ہیں، شمالی حصے میں برف باری کے بعد ہر شے سفید رنگ میں تبدیل ہوگئی ،بلند و بالا پہاڑ بادلوں میں چھپ گئے، ابنر منگولیا میں آئس ڈریگن بوٹ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی اگلے مرحلے کی کارروائی اگلے ہفتے سینٹ کے حوالے کر دیں گی۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہو گا کہ کسی صدر کے مواخذے کے حوالے سے سینٹ میں بحث ہو گی۔ جمعہ کے روز ڈیموکریٹ قانون سازوں کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ اب سینیٹرز کے پاس موقع ہے کہ وہ صدر کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور انصاف کا راستہ روکنے جیسے الزامات کو کیا سمجھتے ہیں۔ پلوسی نے ایوانِ نمائندگان سے مواخذے کا بل منظور کرنے پر ڈیموکریٹ رہنماو?ں کی ’حب الوطنی اور جرات‘ کی تعریف کی۔