واشنگٹن : امریکہ میں ہوائی طوفانوںنے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق خلیج میکسیکو کے قریب واقع امریکی شہر نیو اورلینز میں بگولے کے سبب کئی مکانات تباہ ہو گئے اور بجلی کے کھمبے زمین پر گر گئے،جس کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ طوفان کے باعث علاقے میں بڑی تباہی آگئی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ علاقہ گزشتہ برس کے تباہ کن سمندری طوفان کے اثرات سے اب تک پوری طرح نہیں نکل سکا تھا کہ اسے نئی تباہی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔