امریکہ میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی زیرغور: ٹرمپ

,

   

واشنگٹن : صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکومت چینی ایپ ٹک ٹوک پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ چینی ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا تو کہا کہ ، ‘‘ہم ٹک ٹوک پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔’’اس سے قبل ہی خزانہ کے سکریٹری اسٹیو منوچن نے کہا تھا کہ امریکی حکومت ٹک ٹوک پر قومی سلامتی کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کا محکمہ ٹرمپ کو مشورہ دے گا کہ ، اس ہفتے کے آخر میں اس کے خلاف کیا کارروائی کرے۔