واشنگٹن 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں بیروزگاری کی شرح ماہ ستمبر میں گذشتہ 50 سال میں سب سے کم ہوکر 3.5 فیصد رہ گئی ہے جبکہ یہ شرح ماہ اگسٹ میں 3.7 فیصد تھی ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران آجرین کی جانب سے 136 ہزار ملازمتیں فرہم کی گئیں۔ امریکی روزگار کی مارکٹ مسلسل فروغ پا رہی ہے ۔