واشنگٹن : 25 ڈسمبر ( ایجنسیز )امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے نئی درخواستوں میں توقعات کے برعکس کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کی فراہمی میں سست روی کے باعث دسمبر کے مہینے میں مجموعی بے روزگاری کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔امریکی محکمہ محنت کے مطابق 20 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بے روزگاری الاؤنس کے لیے جمع کرائی جانے والی نئی درخواستوں کی تعداد میں 10 ہزار کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ تعداد 2 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی۔ماہرین کی جانب سے اس عرصے کے لیے 2 لاکھ 24 ہزار درخواستوں کی توقع کی جا رہی تھی۔
