امریکہ میں تلنگانہ کے طالب علم کی جھیل میں مشتبہ موت

   

حیدرآباد: امریکہ میں مقیم تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے ایک طالب علم کی جھیل میں مشتبہ موت ہوگئی۔ یہ طالب علم جس کی شناخت ضلع کے 23سالہ روہت کے طورپر کی گئی ہے،کی لاش جھیل میں مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ اس کے دوستوں اورافراد خاندان کے مطابق، روہت، جس نے انجینئرنگ مکمل کی تھی، دسمبر 2023 میں امریکہ کی سیاٹل کی یونیورسٹی آف مسوری میں ایم ایس کرنے کے لیے امریکہ گیاتھا۔
فلم ڈائرکٹر کی لاج میں خودکشی
حیدرآباد6اگست(سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے لاج میں ایک فلم ہدایت کار نے خودکشی کرلی۔ کے جانیا لاج کے عملے کو کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیااور خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے ۔