امریکہ میں جونیر یوسن بولٹ کی آمد

   

فلوریڈا۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں 7 سال کے بچے نے 100میٹر دوڑ صرف 13.48سیکنڈ میں جیت کر سب کو حیران کردیا۔ مقابلے کے دوران اس کے دوڑنے کا انداز اور برق رفتاری کو دیکھتے ہوئے اسے یوسین بولٹ سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا بے سے تعلق رکھنے والے 7سالہ روڈولف بلیز انگرام نامی بچے نے فلوریڈا میں ہونے والی دوڑ کے دوران100میٹر کا فاصلہ صرف 13.48سیکنڈ میں طے کر کے بہت زیادہ فرق کے ساتھ اپنے تمام ننھے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور محاورتاً وہ اس کی گرد بھی نہ پا سکے۔ وہ صرف2 سیکنڈ زکے فرق سے اس ریکارڈ کو نہ توڑ سکا جو2011ء میں امریکہ ہی میں ولی واشنگٹن نامی بچے نے بنایا تھا۔ دیکھنے والوں نے اسے لٹل یوسین بولٹ کا خطاب دیدیاجبکہ اس نے وہاں موجود ججزسمیت تمام تماشائیوں کو بھی حیران کردیا۔ روڈولف بلیز انگرام امریکی فٹبال کا بھی بہت اچھا کھلاڑی بھی ہے جبکہ تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں اور حالیہ امتحان میں اس نے 4 مضامین میں اے اور 3 میں بی گریڈ حاصل کیا ہے۔