امریکہ میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت

   

فلوریڈا: امریکہ میں ایک نجی جزیرہ جو کبھی ایک امریکی سیریز میں دکھایا گیا تھا اب 25 لاکھ ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں پریٹی جو راک نامی جزیرہ جسے سی شیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میراتھن کے بالکل کنارے واقع ہے اور ویب سائٹ پرائیویٹ آئی لینڈز انکارپوریشن پر 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت ہے۔ویب سائٹ میں جزیرے کی فروخت کی تشہیر ان الفاظ میں کی گئی ہے؛ ’یہ خوبصورت جزیرہ فلوریڈا میں ایک دلکش خطے کو اپنی ملکیت میں لینے کا غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔ خوابوں کے گھر کے طور پر خریدا جاسکتا ہے۔ یہ چھٹیاں گزارنے کیلئے بہترین مقام ہے جہاں کرائے پر گھر بھی دیے جاسکتے ہیں۔9,190 مربع فٹ کے جزیرے کو 2014 میں Buying the Beach سیریز میں دکھایا گیا تھا