واشنگٹن 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دوسری جنگ عظیم کے دور کا ایک B-17 بمبار جہاز امریکہ کے شہر کنکٹی کٹ کے براڈلے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اس پر 13 افراد سوار تھے ۔ کہا گیا ہے کہ ان میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس قدیم طیارہ پر دو فائر فائٹرس بھی سوار تھے ۔ یہی وہ جہاز تھا جو 1987 میں ایک ائر شور کے دوران پٹس برگ میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے ۔