امریکہ میں روزانہ ایک لاکھ مریضوں کا خدشہ: فاؤچی

,

   

واشنگٹن۔وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں ماسک پہننے اور معاشرتی دوری جیسے دیگر قوانین کی سختی سے پابندی نہیں کی جاتی ہے تو امریکہ میں ہر روز کوروناوائرس کے 10 لاکھ نئے کیسیس ہوسکتے ہیں۔امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے منگل کے روز کہا ‘‘اس وقت ہمارے ملک میں ہر روز کورونا وائرس کے 40ہزار نئے کیسیس آرہے ہیں۔ اگر یہ تعداد روزانہ ایک لاکھ تک پہنچ جاتی ہے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔ اس حوالہ سے میں بہت متفکر ہوں’’۔ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ لوگ بغیر ماسک پہنے اور جسمانی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔عوام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہنیں اور معاشرتی دوری جیسے ضابطوں پر عمل کریں۔ ایسا کرنے سے ہم گھر سے نکلنے کے بعد بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔امریکہ میں یہ وبا خطرناک روپ کرتا جارہاہے اور اب تک 26لاکھ سے زائد لوگ لاکھ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔اس وبا سے امریکہ میں 1.27لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 1,27,286 ہوگئی ہے ۔