امریکہ میں سڑک حادثہ3 ہندوستانی خواتین ہلاک

   

نیویارک : امریکہ میں خطرناک کار حادثہ میں 3 ہندوستانی خواتین ہلاک ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق ریاست گجرات سے تھا، حادثہ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ہائی وے پر پیش آیا، حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک شخص ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ میڈیا کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر ہوا میں کم از کم 20 فٹ اچھلی اور تمام لینز کو پھلانگتی ہوئی پل کے دوسری طرف موجود درخت سے ٹکرائی۔ امریکی ٹریفک حکام کے مطابق گاڑی مقررہ رفتار سے تیز چلائی جارہی تھی، اس حادثہ میں کوئی دوسری گاڑی ملوث نہیں۔ میڈیا کے مطابق حادثہ کے بعد گاڑی درخت میں پھنس گئی تھی اور کئی ٹکڑوں میں بکھر گئی تھی۔ موقع پر موجود گاڑی کے ٹکڑوں اور بکھرے ہوئے پرزوں سے اس کی رفتار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔