امریکہ میں شوٹنگ ‘ 5 افراد کو گولی مار دی گئی

   

واشنگٹن : امریکی شہر ٹیکساس میںایک شخص کو پولیس تلاش کر رہی ہے جس نے ایک گھر میں پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جن میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ مقامی شیریف نے یہ بات بتائی ۔ تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ حملہ آور کے پاس AR-15 اسٹائل کا گن موجود ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جب پولیس ایک اطلاع پر وہاںپہونچی تو پانچوں افراد مردہ پائے گئے ۔ مہلوکین کی عمریں 8 سال سے 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ دو خواتین دو بچوں کو بچانے کی کوشش میں ماری گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے تمام مہلوکین کو سینے سے اوپر کے حصے تک گولیاں ماریں۔ مرنے والوں کا تعلق ہونڈوراس سے بتایا گیا ہے ۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے ۔