امریکہ میں طلبا کو ویزا دلانے کا جھانسہ ایک تلگو جوڑا مفرور ۔ کروڑوں روپئے ہڑپ لئے

   

Ferty9 Clinic

وجئے واڑہ ۔ امریکہ میں ایک تلگوجوڑے کے خلاف ایک لک آوٹ نوٹس جاری کردی گئی ہے جنہوں نے مبنہ طور پر کئی طلبا کو دھوکہ دیا ہے ۔ یہ جوڑا طلبا کو H-1B ویزا دلانے کے نام پر جھانسا دیا کرتا تھا ۔ یہ اسکام اس وقت منظر عام پر آیا جب گذشتہ پیر کو امریکہ کے ہوم لینڈ سکیوریٹی محکمہ میں شکایت درج کروائی گئی جبکہ یہ دھوکہ دہی گذشتہ کئی مہینوں سے چل رہی تھی ۔ کچھ متاثرین کی جانب سے دائر کردہ شکایت کے مطابق سنیل اور پرانیتا نے خود کو ویزا کنسلٹنٹ ظاہرکیا تھا اور امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجس میں زیر تعلیم طلبا کو F1 ویزا دلانے کا بھی جھانسہ دیا ۔ انہوں نے کئی طلبا سے فی کس 25,000 ڈالرس ہڑپ کرلئے تھے ۔ غیر مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ اس جوڑے نے طلبا کو کم از کم 10 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے ۔ تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کو ایک کروڑ ہی دھوکہ دہی کی اطلاع ہے ۔ یہ رقم سنیل کے والد ایم ستیہ نارائنا کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کی گئی تھی جو مغربی گوداوری ضلع میں مقیم ہیں۔ سنیل اور پرانیتا مفرور ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ امریکہ سے فرار ہوکر یوروپ میں کہیں مقیم ہیں۔ سنیل کے والد ستیہ نارائنا بھی لاپتہ ہیں اور مقامی پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے ۔